ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی پولس نے بنگلور پہنچ کر کیا37 مقدمات میں مطلوب گینگسٹر کو گرفتار

ممبئی پولس نے بنگلور پہنچ کر کیا37 مقدمات میں مطلوب گینگسٹر کو گرفتار

Tue, 08 Mar 2022 16:38:58    S.O. News Service

بنگلورو،8؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے بنگلور پہنچ کر قتل اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت کم از کم 37 مقدمات میں مطلوب گینگسٹر الیاس بچکانہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بین ریاستی مجرم کو ممبئی پولیس کے کرائم انٹیلی جنس یونٹ (سی آئی یو) نے کرناٹک پولیس کی مدد سے ہفتہ کی شام کو گرفتار کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ الیاس پر قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی، منشیات کی اسمگلنگ اور اسلحہ ایکٹ کی دفعات کے ساتھ کم از کم 37 مقدمات درج ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس کی گرفتاری کے بعد گینگسٹر کو ممبئی لایا گیا اور بائیکلہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


Share: